8 جولائی 2012 - 19:30

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کوفی عنان نے کہا ہے کہ صدر بشار اسد کے ساتھ ان کی ملاقات مفید اور تعمیری رہی ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق کوفی عنان نے آج دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کرکے شام کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

کوفی عنان نے صدر بشار اسد سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی یہ ملاقات تعمیری اور مفید رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلے کو حل کرنے کے سلسلے میں بشار اسد کے ساتھ ان کا اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے شام میں  قومی مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت شام کے مخالفین کو صدر بشار اسد کے ساتھ ہونے والی گفتگو سے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے شام میں امریکہ ، اس کے مغربی اتحادیوں اور  بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں ۔  .......

/169